چکوال:تنظیم الاخوان پاکستان کے سربراہ امیر عبدالقدیر اعوان کا چکوال پہنچنے پر تاریخی اور فقید المثال استقبال ،قاضی عمیر نے منوں پھول نچھاور کر کے نئی تاریخ رقم کر دی
چکوال:تنظیم الاخوان پاکستان کے سربراہ امیر عبدالقدیر اعوان کا چکوال پہنچنے پر تاریخی اور فقید المثال استقبال ،قاضی عمیر نے منوں پھول نچھاور کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔ امیر عبدالقدیر اعوان قافلے کے ہمراہ منارہ سے براستہ موٹروے بلکسر انٹرچینج پر پہنچے جہاں سے انہیں ریلی کی شکل میں شہر کی جانب لے جایا گیا۔جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے۔ جہاں پر قاضی عمیر کی زیر نگرانی امیر عبدالقدیر اعوان کا استقبال کیا جاتا رہا۔J7مال پر علی شاہ اور امیر خان کی سربراہی میں امیر عبدالقدیر اعوان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انہیں مالا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ سمائلن شاپنگ سنٹر کے سامنے بہت بڑا استقبالیہ کیمپ لگایا گیا جہاں پر قاضی عمیر کی نگرانی میں امیر عبدالقدیر اعوان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ قافلے کے شرکاءریسکیو15 پہنچے جہاں پر سینکڑوں افراد نے امیر عبدالقدیر اعوان پر گل پاشی کی۔بھون چوک اور تحصیل چوک پر بھی استقبالیہ کیمپ لگائے گئے جہاں پر شہریوں نے قاضی عمیر کی زیر نگرانی امیر عبدالقدیر اعوان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ تلہ گنگ روڈ پر ہر طرف پھول ہی پھول نظر آ رہے تھے جبکہ گاڑیوں پر بھی پھولوں کی پتیوں کی بھرمار تھی۔ امیر عبدالقدیر اعوان قافلے کے ہمراہ خانپور پہنچے جہاں پر انہوں نے تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور ہزاروں افراد کے اجتماع سے روحانی خطاب کیا۔
کوئی تبصرے نہیں