چوآسیدن شاہ!عیدالفطر کے بعد حنظلہ افنان ٹریولز کی رونقیں بحال

 


معروف کاروباری شخصیت راجہ عظمت نواز خرم اور بزرگ سیاسی رہنماءراجہ یونس کی آمد


چیف ایگزیکٹو حنظلہ افنان ٹریولز راجہ برہان غنی سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی و کاروباری معاملات پر تبادلہ خیال


 چوآسیدن شاہ(نمائندہ خصوصی)عید الفطر کی طویل چھٹیوں کے بعد معروف کاروباری مرکز حنظلہ افنان ٹریولز اینڈ ایف ڈی ٹریڈرز کی رونقیں دوبارہ بحال،معروف کاروباری شخصیت راجہ عظمت نواز خرم اور بزرگ مسلم لیگی و سیاسی رہنماء راجہ محمد یونس نے حنظلہ افنان ٹریولز کا دورہ کیا اور چیف ایگزیکٹو راجہ برہان غنی سے ملاقات کی،ملاقات میں کاروباری و سیاسی امور کے علاوہ باہمی دلچسپی کے موضوع زیر بحث رہے،راجہ برہان غنی نے حالیہ عمرہ سیزن،ویزہ جات کی بندش اور شوال المکرم میں سعودی حکومت کی جانب سے غیر قانونی حج کرنے والوں کیلئے کئے گئے اقدامات سے معززین کو آگاہ کیا اور دفتر تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.