چوآسیدن شاہ!معروف کاروباری شخصیت حاجی ذوالفقارعلی کے فرزند محمد علی دولہابن گئے
دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد،علاقہ بھر کی سیاسی،سماجی،مذہبی اور کاروباری شخصیات کی بھرپور شرکت
چوآسیدن شاہ(نمائندہ خصوصی)معروف کاروباری،سماجی ومذہبی شخصیت شیرازی آٹوز کے روح رواں حاجی ذوالفقار علی کے صاحب زادے محمد علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے،دعوت ولیمہ کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں سابق چیئرمین بلدیہ حاجی ملک مختار،معروف صحافی برہان غنی راجہ،حاجی ظفر ساغر،معروف کاروباری شخصیات کامران یونس،ملک افتخار احمد اور دیگر کے علاوہ سیاسی،سماجی اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی،مہمانوں کو حاجی اسد علی اور دیگر نے خوش آمدید کہا جبکہ ان کی تواضع انواع واقسام کے کھانا جات سے کی گئی احباب نے محمد علی کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی۔
کوئی تبصرے نہیں