چوآسیدن شاہ!عرس سیدن شیرازی آغاز سے اختتام تک ہمارا ہے،بھرپور طریقہ سے منائیں گے،ملک نذیر نیازی
10اپریل کو چوآسیدن شاہ کی غیور عوام میاں نواز شریف کے سپاہی ممبر قومی اسمبلی میجر طاہر اقبال کی قیادت میں دربار شریف پر چادر چڑھا کر تاریخ رقم کریں گے
12اپریل کو سدا بہار ممبر پنجاب اسمبلی ملک تنویر اسلم اعوان کی قیادت میں دربار شریف پر حاضری ہوگی اوربعد ازاں ثقافتی کھیل کبڈی کا عظیم الشان مقابلہ اور مرکزی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ
ضلع اور تحصیل بھر سے آنے والے قافلوں کا استقبال اتفاق کہون ویگن اسٹینڈ میں کریں گے اور یہاں سے جلوس کی شکل میں دربارعالیہ پر چادر پوشی کیلئے روانہ ہوں گے۔میڈیا سے خصوصی گفتگو
چوآسیدن شاہ(برہان غنی راجہ)بزرگ مسلم لیگی رہنماء اور ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن ملک نذیر احمد نیازی کا دبنگ اعلان،عرس حضرت سخی سیدن شاہ شیرازی کے تینوں دن علاقہ بھر سے آنے والے عمائدین کا استقبال اتفاق کہون ویگن اسٹینڈ پر کرنے اور جلوس کی شکل میں دربار شریف پر چادریں چڑھانے کافیصلہ،تفصیلات کیمطابق 10اپریل بروز جمعرات سے 12اپریل ہفتہ تک جاری رہنے والے عرس مبارک کی تقریبات کو جہاں حتمی شکل دی جارہی ہے وہیں مسلم لیگ ن کے زعماء بھی مہمانوں کا خیر مقدم کرنے کیلئے بے چین ہیں،ملک نذیر احمد نیازی نے بتایا کہ عرس شروع سے آخر تک ہم سب کا ہے جمعرات کو مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا سپاہی میجر طاہر اقبال چادر پوشی کیلئے چوآسیدن شاہ پہنچیں گے جن کا والہانہ استقبال کیا جائے گا اور مسلم لیگی کارکن ان کے ہمراہ دربار شریف پر چادر چڑھا کر عرس کی تقریبات کا آغاز کریں گے جبکہ 12اپریل کو سابق صوبائی وزیر،شہنشاہ تعمیرات اور سدا بہارممبر پنجاب اسمبلی ملک تنویر اسلم اعوان کا سرزمین چوآسیدن شاہ پر تاریخی استقبال کیا جائے گا چادر چڑھائیں گے اور بعد ازاں انہیں جلوس کی شکل میں کبڈی گراؤنڈ لایا جائے گا جہاں انٹرنیشنل کبڈی میچ ہوگا اور انعامات کی مرکزی تقریب بھی ہوگی انہوں نے کہا کہ اتفاق کہون ویگن اسٹینڈ پر استقبالیہ کیمپ 24گھنٹے کھلا رکھا جائے گا تاکہ مہمانوں کو کسی تکلیف کا سامنا نہ ہو۔
کوئی تبصرے نہیں