جشن شیرازی چوآ سیدن شاہ کی آمد،حتمی انتظامات کے حوالہ سے اہم مشاورتی بیٹھک دفترمیونسپل کمیٹی میں انعقاد پذیر

 


اجلاس کی صدارت سابق چیئرمین حاجی ملک محمد مختار کنونئیر عرس و میلہ 

نے کی،اجلاس میں سیاسی و سماجی شخصیات،انجمن تاجران اور عمائدین شہر کی بھرپور شرکت


جشن شیرازی کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی،ثقافتی رنگ بکھیرنے اورعرس کوبھرپور طریقہ سے منانے کیلئے متعدد کمیٹیوں کی تشکیل،یادگار ایونٹ کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا،کنونئیر حاجی ملک مختار  


چوآ سیدن شاہ(برہان غنی راجہ)میونسپل کمیٹی چوآ سیدن شاہ میں جشن شیرازی کے حوالے سے اہم میٹنگ زیر صدارت کنونئیر حاجی ملک مختارمنعقدکی گئی،جس میں عرس و میلہ کمیٹی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات،انجمن تاجران چوآسیدن شاہ کے عمائدین نے بھرپور شرکت کی،میٹنگ میں رہنما مسلم لیگ صوبیدار ملک محمد امیر نے آنے والے تمام معززین کو خوش آمدید کہا اور میٹنگ کے اغراض ومقاصد بیان کئےجبکہ ان کی معاونت ملک اللہ دتہ عرف اے ڈی نےکی،کنونئیر میلہ جشن شیرازی حاجی مختار،راجہ راشد اقبال،ملک فیاض الحسن اعوان،اظہر یعقوب،عبدالرحمن عرف رکھو،ملک رفاقت مالی نے اظہار خیال کرتے ہوئے شرکاء کو میلہ جشن شیرازی کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی،اور 12 اپریل بروز ہفتہ سدابہارممبرپنجاب اسمبلی ملک تنویر اسلم اعوان سیتھی کے شاندار استقبال کے حوالے سے ٹاسک سونپے گئے،ممبر پنجاب اسمبلی ملک تنویر اسلم اعوان سیتھی کی کوششوں اور کاوشوں سے میلہ جشن شیرازی کا بھرپور انعقاد کیا جا رہا ہے،میلہ جشن شیرازی کے پروگرامز کے حوالے سے کنونئیر مقرر کر دیے گئے اور ان کو ہدایت جاری کردی گئیں میلہ جشن شیرازی کے میں گھوڑا ڈانس،نیزہ بازی والی بال،کبڈی جیسے رنگا رنگ پروگرامز ہوں گےجبکہ بچوں کے لیے کھلونےکے اسٹالزجھولےوغیرہ لگائےجائیں گےعوام کو جشن شیرازی پر بھرپور تفریح میسر آئے گی شرکاء نے جشن شیرازی میں ثقافتی پروگرامات اور دربار شریف کے پروگرامات کو تاریخی بنانے اور اسے ایک یادگار ایونٹ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.