ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کی ڈی پی او چکوال کے ہمراہ چوآسیدن شاہ میں کھلی کچہری
وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پولیس کی ہدایت پر انصاف پہنچانےعوامی دہلیز پر پہنچ رہے ہیں۔بابرسرفراز الپا
عوام اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے،ہمارا کھلی کچہریوں کا انعقادپولیس پر عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے،تاکہ ملکر جرائم کی شرح کو کم کیا جاسکے
ضلع چکوال ایک پرامن علاقہ ہے اور شہیدوں،غازیوں اور اہل علم کی سرزمین ہونے کے ناطے یہاں احمد محی الدین جیسے پولیس افسر کا ضلعی سربراہ ہونا بھی عوامی خوش قسمتی ہے
ریجنل پولیس آفیسر نے عوامی مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات بھی جاری کئے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین،ایس ڈی پی او خالد جاوید وٹو اور دیگر نے ان کی معاونت کی
تھانہ ڈوہمن اور چوآسیدن شاہ کے عوام کی کھلی کچہری میں بھرپور شرکت،معروف سماجی شخصیت راجہ مجاہدافسر،مسلم لیگی رہنماؤں راجہ یونس،نذیرنیازی،چوہدری بشیر،راجہ خرم نواز،انجمن تاجران کے چیئرمین ملک فیاض الحسن سمیت سیاسی،سماجی اور مذہبی رہنماؤں کی بھی شرکت
چوآسیدن شاہ(برہان غنی راجہ)وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ویژن اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر راولپنڈی ریجن کے قریہ قریہ جاکرانصاف کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں تاکہ عوام کا پولیس فورس پر مکمل اعتماد بحال ہوسکے یہ بات ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے یہاں تھانہ چوآسیدن شاہ میں ڈوہمن اور چوآسیدن شاہ تھانہ جات کی عوام کے مسائل کے حل کیلئے منعقدہ کھلی کچہری کے شرکاء سے اپنے خطاب اور میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہی،انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کا مکمل قلع قمع کرنے کیلئے عوامی تعاون اشد ضروری ہے،والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں خاص کر نوعمر پر نظر رکھیں تاکہ وہ نشہ جیسی لعنت سے بچ سکیں،کھلی کچہری میں آرپی او کی معاونت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین،ایس ڈی پی او شالدجاوید وٹو اور دیگر افسران نے کی،کھلی کچہری میں معروف سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر،مسلم لیگ ن کے رہنماء راجہ محمد یونس،ملک نذیر نیازی،چوہدری بشیر گجر،راجہ عظمت نواز خرم،انجمن تاجران کے چیئرمین ملک فیاض الحسن سمیت سیاسی،سماجی اور مذہبی رہنماؤں کی بڑی تعداد کے علاوہ علاقہ بھر کی عوام نے کثیر تعدادمیں شرکت کی آر پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ ضلع چکوال کو احمد محی الدین جیسا ضلعی پولیس سربراہ ملنا خوش قسمتی ہے اور یہاں جرائم کی شرح کا انتہائی کم ہونا خوش آئندہےوزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ویژن اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر راولپنڈی ریجن کے قریہ قریہ جاکرانصاف کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں تاکہ عوام کا پولیس فورس پر مکمل اعتماد بحال ہوسکے یہ بات ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے یہاں تھانہ چوآسیدن شاہ میں ڈوہمن اور چوآسیدن شاہ تھانہ جات کی عوام کے مسائل کے حل کیلئے منعقدہ کھلی کچہری کے شرکاء سے اپنے خطاب اور میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہی،انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کا مکمل قلع قمع کرنے کیلئے عوامی تعاون اشد ضروری ہے،والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں خاص کر نوعمر پر نظر رکھیں تاکہ وہ نشہ جیسی لعنت سے بچ سکیں،کھلی کچہری میں آرپی او کی معاونت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین،ایس ڈی پی او خالدجاوید وٹو اور دیگر افسران نے کی،کھلی کچہری میں معروف سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر،مسلم لیگ ن کے رہنماء راجہ محمد یونس،ملک نذیر نیازی،چوہدری بشیر گجر،راجہ عظمت نواز خرم،انجمن تاجران کے چیئرمین ملک فیاض الحسن سمیت سیاسی،سماجی اور مذہبی رہنماؤں کی بڑی تعداد کے علاوہ علاقہ بھر کی عوام نے کثیر تعدادمیں شرکت کی آر پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ ضلع چکوال کو احمد محی الدین جیسا ضلعی پولیس سربراہ ملنا خوش قسمتی ہے اور یہاں جرائم کی شرح کا انتہائی کم ہونا خوش آئند ہے۔
کوئی تبصرے نہیں