قران پاک اور فن پاروں کی نمائش اور ماسٹر دلاور خان مغل کے اعزاز میں تقریب پزیرائی کا انعقاد کیا گیا

 






ڈان نیوز کے ریجنل رپورٹر عبدالغفور منہاس کی زیرنگرانی قلم دوات سے لکھے گئے قران پاک اور فن پاروں کی نمائش اور ماسٹر دلاور خان مغل کے اعزاز میں تقریب پزیرائی کا انعقاد کیا گیا اقبال لائبریری میں منعقدہ قلمی قرآن اور فن پاروں کی نمائش مصوری وخطاطی کے دلدادہ افراد کے ساتھ عام آدمی کی توجہ کا مرکز بن گئی ماسٹر دلاور خان مغل نے قران پاک ،قرانی آیات،صورتوں، اللہ تعالٰی کے اسماءالحسنٰی اورنبی آخرالزاماں کے ناموں کو اس اندازہ میں نکھارا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق اقبال لائبریری چکوال میں منعقدہ ریٹائرڈ سکول ٹیچر دلاور خان مغل کے قلم دوات سے لکھے گئے قران پاک کے چار نسخے اور فن پاروں کی تین روزہ نمائش اور ماسٹر دلاور خان کی تقریب پزیرائی کا اہتمام کیا گیا جس کاافتتاح اسسٹنٹ کمشنر چکوال زیشان شریف قیصرانی نے کیا ڈی پی او احمد محی الدین لیگی رہنماءو انچارج پبلک سیکرٹریٹ چوہدری شہر یار سلطان ،ایس ایچ او سٹی ملک ضمیر حسین، چیئرمین ووکیشنل ٹریننگ حکومت پنجاب شاہد ہارون،ڈائریکٹر کنکورڈیا کالج ودی ارقم سکولز چوہدری معین اکرم،پرنسپل ونگز کالج پروفیسر ابرار احمد ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ون چکوال سید انوار شاہ ،ڈی ای او ایلیمنٹری ڈاکٹر عارف ،ڈپٹی ڈی ای او ایلیمنٹری شہنشاہ بابر،ماسٹر ایم ایم اسلم ،ذوالفقار میر ،پیر طارق مرتضٰی ہاشمی،عابد حسین شاہ پیرزادہ ، امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال عرفان یونس ایڈووکیٹ ،چوہدری نزرحسین صدر تحریک منہاج القران ضلع چکوال ،حافظ محمد خان ناظم تحریک منہاج القران ضلع چکوال،ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر اوڈھروال چکوال علامہ قیصر منیر ،ناظم تحریک منہاج القرآن یوسی 4 چکوال محمد شفیق، سابق رہنماءانجمن طلبہ اسلام وحید تبسم،متعدد کتابوں کے مصنف عابد حسین پیر زادہ،الحاج سلیم بیگ ،محمد شمیم بیگ سینئر صحافیوں ثقلین یاسین،قاضی وسیم،سمندر خان راجہ افتخار احمد،معروف بزنس مین ڈسٹرکٹ رپورٹر چینل فائیو احمد فاروقی،ہیڈ ماسٹر اسلامیہ ہائی سکول قاضی عبدالحمید،ڈائریکٹر وی آئی پی سکول امیر تیمور، سابق ماہر تعلیم حافظ منیب سمیت معروف شخصیات نے ،ماہرین تعلیم اور طلبہ نے نمائش کا مشاہدہ کیا اورخوبصورت کام کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ صدیوں سے مسلمانوں کی توجہ کا مرکز کلام اللہ ہے اور یہ قرآن پاک کا اعجاز ہے کہ اہل ایمان ماسٹر دلاور خان مغل کے پاکیزہ فن سے روشناس ہوئے۔ماسٹر دلاور خان نے ایک نئی سوچ اور فکر کے ساتھ قلمی قران اور فن پارے تحریر کیے انہوں نے قرآن پاک اور آیات کو نہایت خوبصورتی کے ساتھ تحریر کیا قرآنی آیات کو مختلف طرزمیں شاندار اور موثر طریقے سے پیش کیا گیا خاص بات یہ تھی کہ نمائش میں ’قرآن شریف‘ کے چار ایسے نسخے زیارت کے لئے رکھے گئے جو الگ الگ طرز پر ہاتھ اور قلم دوات سے تحریر کئے گئے ماسٹر دلاور خان مغل کے قلمی نسخہ اور فن پاروں کی تقریب رونمائی کا مشاہدہ کرنے کے لئے آنے والوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے جبکہ تحریک منہاج القران کی طرف سے اے سی چکوال اور ماسٹر دلاور خان مغل کو عرفان القران جبکہ ہیپینیس ٓآرگنائزیشن کی طرف سے اے سی چکوال اور ماسٹر دلاور خان مغل کو انکی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز دی گئیں شرکاء نے ماسٹر دلاور خان کے قران مجید کے قلمی نسخوں اور فن پاروں کو سراہا اور ان کی اس کاوش پر انہیں مبارکباد پیش کی ماسٹر دلاور خان مغل نے مہمانوں کو اپنے فن پارے بھی پیش کیے اسسٹنٹ کمشنر چکوال ذیشان شریف قیصرانی چوہدری شہریار سلطان سید انوار حسین ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ون چکوال ایم ایم اسلم ذوالفقار میر پیرزادہ طارق ہاشمی عابد حسین ہاشمی عرفان یونس امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال چوہدری نزرحسین صدر تحریک منہاج القران ضلع چکوال حافظ محمد خان ناظم تحریک منہاج القران ضلع چکوال اور دیگر مقررین نے ماسٹر دلاور خان مغل کو اس خوبصورت کاوش پر مبارکباد پیش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر چکوال ذیشان شریف قیصرانی ،سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1سید انوار حسین شاہ، ماسٹر ایم ایم اسلم ،معروف کتابوں کے مصنف عابد حسین پیرزادہ ،امیر جماعت اسلامی عرفان یونس ایڈووکیٹ،صدر تحریک منہاج القرآن چوہدری نذر حسین، ناظم تحریک منہاج القرآن حافظ محمد خان، پروفیسر محمد خان ہستال، توقیرمغل اور عبدالغفورمنہاس نے کہا کہ ماسٹر دلاور خان مغل نے قرآن مجید اور دیگر فن پاروں کی قلم دوات کے ذریعے تحریر کر کے عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے اور ان کا یہ کارنامہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ماسٹر دلاورخان مغل نے کئی سالوں سے قلم دوات کے ذریعے قرآن پاک اور فن پاروں کی تحریر کا جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے وہ ان کی قرآن سے محبت کا واضح ثبوت ہے اور بلاشبہ ضلع چکوال کے لیے یہ بہت بڑی سعادت ہے۔ ماسٹر دلاور خان مغل نے اب تک چار قرآن مجید قلم دوات کے ذریعے تحریر کیے ہیں اور ان کی قرآن سے محبت کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ دلاور خان مغل نے چار قرآن پاک کی جلدیں ،قصیدہ بردا شریف، درود تاج، کلمہ طیبہ، درود شریف ،سینکڑوں آیات قرآنی اور سورتوں کی کتابت کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔تقریب رونمائی کےلئے عبدالغفور منہاس،ظہیر مغل ،ارشد چشتی اور توقیر مغل پر مشتمل کمیٹی نے انتظامات کیے۔ واضع رہے کہ ماسٹر دلاور خان نے۴۷۹۱ءمیں کتابت کا مشغلہ اپناےا۔سلطنت عمان میں مقیم تھے تو فرصت کے لمحات میں قرآن مجید کی بعض آیات لکھ کر شاہی محل لے گئے اور سلطان قابوس بن سعیدکے سیکرٹری کو پیش کیں جس پر پندرہ ہزار انعام دیا گیا۔وطن آئے تو مختلف اوقات میں بعض آیات اورسورتیں لکھتے رہے جن میں سورة التغابن،الرحمن،یسین کے علاوہ آیت الکرسی،آیت کریمہ شامل ہیں۔نیز چند سورتوں کے دو تین چارٹ تیار کئے جو چار ہزار کی تعداد میں چھپوا کر احباب میں تقسیم کئے۔پھر مکمل قرآن مجید کی کتابت کا عزم کیا اور ڈیڑھ برس میں تکمیل کی۔اس پراپریل۱۹۹۱ءکو ایوان صدر اسلام آباد میں صدر پاکستان غلام اسحاق خان کے نمائندہ وسیکرٹری نے دس ہزار روپے انعام پیش کیا۔ماسٹر دلاور خان مغل اب تک مکمل قرآن کریم چار بار کتابت کر چکے ہیں۔پہلا نسخہ برطانیہ میں مقیم ایک قدرداں کو عنایت کیا۔دوسرا ستارہ مسجد واہ کینٹ کے امام کے ذوق کی نذر کیا اور تیسرا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر چکوال نسیم صدیقی سکنہ ٹیکسلا کو تحفةًپیش کیا۔اور چوتھا نسخہ جو حال ہی میں مکمل کیا وہ اپنے بڑے بیٹے شہباز دلاور کے سپرد کیا۔ مسجد محمدی کے امام و خطیب مولانا حافظ مقصود احمد اور چکوال میں تحفیظ القرآن کریم کے قدیم مدرسہ مسجد پیر شہانی کے صدر مدرس حافظ محمد منیر چشتی میروی نے مختلف اوقات میں ان نسخوں کی تصحیح انجام دی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.