ممتاز سماجی شخصیت سجاد حسین مائر کی طرف سے ڈاکٹر شیخ رفتار حسین کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ
ڈھڈیال (مسرت جعفری) ممتاز سماجی شخصیت سجاد حسین مائر کی طرف سے حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال ڈاکٹر شیخ رفتار حسین کے اعزاز میں دیوان خاص بلکسر میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا جس سی ای او ہیلتھ ڈی ایچ اے چکوال ڈاکٹر سعید، ایم ایس ڈی ایچ کیو چکوال ڈاکٹر اشتیاق احمد اعوان، ڈاکٹر وقاص، ڈاکٹر کامران اسلم سابق ایم ایس ڈی ایچ کیو چکوال، ڈاکٹر انجم قدیر، معروف قانون دان سید شاہد حسین شاہ کاظمی، سابق ناظم رانا بشیر سراج، صدر مسلم لیگ ن طارق جمیل خان، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چکوال چوہدری ساجد علی بیگ ایڈووکیٹ، چوہدری نجم الحسن گوندل، سید رضی عباس ہمدانی، ڈائریکٹر ایگریکلچرل ملک وسیم عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر بلدیہ سید حامد شاہ کاظمی، سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نئیر عباس اعوان ایڈووکیٹ، چوہدری محمد آصف ( ہنڈائی موٹرز )، کاروباری شخصیت سیٹھ عدیل احمد، چوہدری ارشد علی بیگ، رانا اختر عزیز، سفیر ماجد ایڈووکیٹ، سابق نائب ناظم راجہ خالد محمود، رانا محمد جمیل کاروباری شخصیت ملک مبشر اقبال، ملک وسیم ایڈووکیٹ، حاجی تنویر حسین تنی، تنویر علی نقی، چوہدری رشید چوہان، ماسٹر محمد حسنین، محسن خانزادہ، حاجی ضمیر جعفری، حافظ اظہر عباس، سید طاہر حسین شاہ بخاری، رانا مدثر، رانا اسفند، رانا کلیم اللہ اراکین انجمن سجادیہ اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر حاضرین نے ڈاکٹر شیخ رفتار حسین کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ ان کے بطور ایم ایس دورانیہ کے دوران عوام اور انتظامیہ میں تعاون مثالی رہا اور عوام کو کسی قسم کی کوئی شکایت پیدا نہیں ہوئی۔ اس موقع پر معروف ایڈووکیٹ سید شاہد حسین شاہ اور سجاد حسین مائر نے ڈاکٹر شیخ رفتار حسین کو تحائف بھی پیش کئے اس سے قبل جب ڈاکٹر شیخ رفتار حسین دیوان خاص پہنچے تو سجاد حسین مائر نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور گلےمیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے آخر میں ڈاکٹر شیخ رفتار حسین نے پرتکلف عشائیہ دینے پر سجاد حسین مائر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

کوئی تبصرے نہیں