کہکشاں پبلک اسکول ڈھڈیال میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی پروقار تقریب منعقد کی گئی

 


ڈھڈیال (مسرت جعفری) کہکشاں پبلک اسکول ڈھڈیال میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی  پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں  طلبہ و طالبات اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی "Deva" انسٹیٹیوٹ کے صدر اور برٹش کونسل کے ماسٹر ٹرینر سر امجد حسین تھے۔ تقریب میں طلبہ و طالبات نے شاندار ٹیبلو اور خاکے پیش کیے جن کو مہمان خصوصی اور والدین کی طرف سے کافی سراہا گیا اور خوب داد دی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے والدین کی ذمے داریوں پر بات کی اور بچوں کی تعلیم و تربیت میں والدین اور ادارے کی اہمیت کا ذکر کیا نیز انہوں نے سکول پرنسپل کی تعلیمی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بہترین تقریب کی مبارک باد پیش کی ۔ پرنسپل نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ اور والدین کے کردار پر روشنی ڈالی اور تمام مہمانوں ،والدین، اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں ہونہار طلبہ وطالبات میں ٹرافیاں شیلڈ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔



..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.