پی ایم اے کاکول میں پاس آﺅٹ ہونے والے کیڈٹ انڈر آفیسر محمد طلحہ ایاز کا کمانڈنٹ چھڑی حاصل کرنے کا اعزاز
چکوال(نامہ نگار)پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول(پی ایم اے) میں منعقدہ پاسنگ آﺅٹ پریڈ میںانڈر گریجویٹ ہونے والے کیڈٹ آفیسر محمد طلحہ ایاز نے کمانڈنٹ اعزازی چھڑی حاصل کر کے ضلع چکوال کے لیے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا گزشتہ روز پی ایم اے میں منعقدہ پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں محمد طلحہ ایاز کو کمانڈنٹ چھڑی کے اعزاز سے نوازا محمد طلحہ ایاز معروف ماہر تعلیم پروفیسرایاز احمد کے صاحبزادے اور معروف کاروباری و سیاسی شخصیت غضنفر ملک کے بھتیجے ہیں قبل ازیں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ کی پروقار تقریب چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز ملٹری کو تقریب میں آمد پر سلامی پیش کی گئی انڈر آفیسر محمد طلحہ ایاز نے کمانڈنٹ اعزازی چھڑی حاصل کی محمد طلحہ ایاز پاس آﺅٹ ہونے والے وہ واحد کیڈٹ تھے جنہیں کمانڈنٹ اعزازی چھڑی سے نوازا گیا اس موقع پر پی ایم اے کیے درو دیوار نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے فلگ شگاف نعروں سے گونجتے رہے شہباز شریف اور آرمی چیف نے پاس آو¿ٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاسنگ آو¿ٹ پریڈ میں شرکت ان کے لیے باعث اعزاز ہے انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج تنظیم اتحاد قومی مفاد کی تکمیل اور عزم کی علامت ہیں سینئر صحافی عبدالغفور منہاس، سیکرٹری یونین کونسل ہر چار ڈھاب وسیم حاضر اور صبیح الحسن کمالی نے پرفیسر ایاز احمد،غضنفر ملک اور محمد طلحہ ایاز کو مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کوئی تبصرے نہیں