منور میموریل ہسپتال اور قاضی فاﺅنڈیشن کے تعاون سے لنگاہ میں ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ اور الحاج ظہور احمد السکندرکے زیر اہتمام فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا
چکوال(نامہ نگار) منور میموریل ہسپتال اور قاضی فاﺅنڈیشن کے تعاون سے مدرسہ تعلیم القران لنگاہ میں معروف انسان دوست شخصیت ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ اور الحاج ظہور احمد السکندرکے زیر اہتمام فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا میڈیکل اینڈ آئی کیمپ میں 252مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا 31مریضوں کے آپریشن اور تفصیلی معائنے تجویز کئے گئے جن کے اپریشن منور میموریل ہسپتال میں ہو نگے آنکھوں کے 80مریضوں کو فری عینکیں دی گئیں ڈاکٹر اقراءخلیل کی سربراہی میں عائشہ کائنات،آئمہ مشال،حمنا کرن،رمشاءشاہین،عا ٓشر افضل،اور عاقب شہزاد پر مشتمل منور میموریل ہسپتال کی ماہرین امراض چشم کی ٹیم نے مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا۔ میڈیکل کیمپ کی ٹیم نے ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کی سربراہی میں مریضوں کا معائنہ کیا اور نسخے تجویز کیے ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کی طرف سے لگایا جانے والامذکورہ کیمپ156واں کیمپ تھا فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کی معاونت علاقہ کی معروف شخصیات چوہدری سعید اشرف ہمدال اور انکے بھائی چوہدری فہیم اشرف ہمدال نے کی اور کیمپ سٹاف کے اعزاز میں پر تکلف لنچ دیا۔مدرسہ تعلیم القرآن میں لگایا جانے والا فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ صبح8بجے شروع ہوا اور بغیر کسی وقفے کے ایک بجے تک جاری رہا۔علاقہ کی عوام نے معروف انسان دوست شخصیت ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ اور الحاج ظہور احمد السکندر اور قاضی فاﺅنڈیشن کو خراج تحسین پیش کیا اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کی عوامی و سماجی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاگیا۔

کوئی تبصرے نہیں