تین روزہ عرس مبارک حضرت سید سخی سیدن شاہ شیرازی شروع ہوگئیں
چوآ سیدن شاہ ( سید طلحہ فاروق )تین روزہ عرس مبارک حضرت سید سخی سیدن شاہ شیرازی کے سلسلہ میں دربارعالیہ حضرت سید سخی سیدن شاہ شیرازی کوسجادہ نشین پیر سید ضمیرالحسن شاہ شیرازی نے عرق گلاب سے غسل دے کر عرس مبارک کا آغاز کیا اس موقع پرتحصیل چوآسیدن شاہ کی انتظامیہ سمیت سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی عرس کے پہلے روز بعد ا ز نماز عشاءخادم دربار ڈاکٹر محمدخرم کی جانب سے احاطہ دربار عالیہ میں قوالی کا پروگرام زیر صدارت سجادہ نشین پیر سید ضمیرالحسن شاہ شیرازی پیش کیا گیا جس میں قاری وحید چشتی نے ہدیہ قوالی پیش کی ۔عرس کے دوسرے روزدربار عالیہ حضرت سید سخی سیدن شاہ شیرازی پر چادر پوشی کی تقریب میں شرکت کے لئے تحصیل چوآسیدن شاہ کے علاقہ جھنگڑ ،کہون اور محال سے ہزاروں لوگوںنے موٹر سائیکلوں اور کاروں کے جلوس کی شکل میں دختر چوآسیدن شاہ خاتون MPAمحترمہ مہوش سلطانہ صاحبہ کو دربار عالیہ حضرت سید سخی سیدن شاہ شیرازی پر لایا ۔دربارعالیہ پر پھولوں کی چادر پیش کی گئی اور ملکی ترقی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
کوئی تبصرے نہیں