ٹریفک پولیس کے سینئر انسپکٹر(سینئر ٹریفک وارڈن) چوہدری محمد الیاس آف کھودے کو ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی
چکوال:ٹریفک پولیس کے سینئر انسپکٹر(سینئر ٹریفک وارڈن)چوہدری محمد الیاس آف کھودے کو ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی گزشتہ روز ایک تقریب میں آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی رینک کے بیج لگائے چوہدری محمد الیاس کھودے کی معروف شخصیت انسپکٹر (ر) چوہدری محمد نزیر تھانیدار کے صاحبزادے اور معروف قانون دان ملک قاسم ایڈووکیٹ کھودے کے کزن ہیں اور راولپنڈی ٹریفک پولیس میں تعینات ہیں سینئر ٹریفک وارڈن چوہدری محمد الیاس کھودے کو ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے پر ٹریفک انسپکٹر ملک عاشق،ایس آئی عمار یاسر،اے ایس آئی سید علمبردار حسین شاہ،ہیڈ کانسٹیبل محمد سلیم امیر پور منگن اور محمد اشرف نے مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا دریں اثناءچیئر مین فرینڈز آف چکوال برمنگھم چوہدری اظہرمحمودچکرال، صدر چوہدری عارف اقبال،جنرل سیکرٹری ملک فتح خان اور چوہدری طاہر اقبال آف تھنیل فتوحی نےچوہدری محمد الیاس کو ترقی پانے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اورسیز پاکستانیز نے ملک قاسم کھودے کو خصوصی مبارک باد دی۔
کوئی تبصرے نہیں