ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال راجہ محمد سرفراز نے چارج سنبھال لیا، ٹریفک نظام کی بہتری کے عزم کا اظہار
چکوال میں تعینات ہونے والے نئے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر (DTO) راجہ محمد سرفراز نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا اور باقاعدہ طور پر فرائض منصبی کی ادائیگی شروع کر دی ہے۔ ڈی ٹی او چکوال راجہ محمد سرفراز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے دی جانے والی سہولیات کو عام آدمی تک پہنچانا میری ذمہ داری میں شامل ہے، چکوال میں ٹریفک کے مسائل کے حل اور ٹریفک کے نظام اور بحالی کو بہتر بنانے کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا اور قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا میری اولین ترجیح ہو گی۔ انہوں نے ٹریفک وارڈنز اور دیگر اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ فرض شناسی اور دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں تاکہ عوام الناس کو ٹریفک کی روانی اور نظم و ضبط میں بہتری اور تحفظ کا احساس ہو سکے۔

کوئی تبصرے نہیں