ڈرائیونگ لائسنس برانچ چکوال میں میرٹ پر 24/7 کام جاری ہے،راجہ محمد سرفراز

 


چکوال:انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات کی روشنی میں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال راجہ محمد سرفراز نے امروز کمرشل HTV/PSV ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ کے لئے آنے والے امیدواران سے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے انہیں خوش آمدید کہا اور پھر ڈرائیونگ ٹیسٹ کے متعلق مکمل بریف کیا اور ساتھ ہی ٹریفک قوانین کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا اور اس بات کا عہد لیا گیا کہ لائسنس حاصل کرنے کے بعد ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں گے، ون وے کی خلاف ورزی نہیں کریں گے، غیر نمونہ نمبر پلیٹ کا استعمال نہیں کریں گے بلکہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن سے جاری شدہ نمبر پلیٹ کا استعمال کریں گے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی بروقت مرمت کروائیں گے۔


موٹر سائیکل چلاتے وقت آپ خود بھی ہیلمٹ کا استعمال کریں گے اور اپنے عزیز و اقارب کو بھی اس کی تلقین کریں گے اور ایسے ڈرائیور جو آپ کے بچوں کو سکول کے لئے پک اینڈ ڈراپ کرتے ہیں ان کو بھی تلقین کریں گے کہ ہمارے بچوں کو گاڑی کے چھت پر اور پائیدان پر سوار نہ کریں۔ 


ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال محمد سرفراز نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ چکوال میں میرٹ پر 24/7 کام جاری ہے ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے حکومت پنجاب کی طرف سے دی جانے والی تمام تر سہولیات عام آدمی تک پہنچانا میری ذمہ داری ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.