ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کا انسدادِ پولیو مہم کے پہلے روز سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اختر کے ہمراہ یونین کونسل اوڈھروال کا دورہ
چکوال ( نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے انسدادِ پولیو مہم کے پہلے روز سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اختر کے ہمراہ یونین کونسل اوڈھروال کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے پولیو کے خلاف بچوں کی حفاظتی ویکسی نیشن پر مامور محکمہ صحت کی ٹیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے ویکسی نیشن کے ریکارڈ کے ساتھ ساتھ حفاظتی ویکسین کے قطرے پینے والے بچوں کی فنگر مارکنگ کو بھی چیک کیا ۔ انہوں نے ویکسی نیشن سٹاف کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے اس امر کی خصوصی طور پر تاکید کی کہ بچوں کی حفاظتی ویکسی نیشن کا عمل روزانہ کے مقررہ اہداف کے مطابق کامل توجہ کے ساتھ مکمل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نےکہا کہ پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کی پولیو کے خلاف حفاظتی ویکسی نیشن اہم ترین قومی فریضہ ہے اور اس ضمن میں ہیلتھ سٹاف کی کارکردگی کو جانچنے کے لئے اچانک انسپکشن کا سلسلہ پولیو مہم کے اختتام تک جاری رہے گا۔

کوئی تبصرے نہیں