ضلع چکوال سے افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو طورخم بارڈر بھجوانے کا سلسلہ جاری

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی ) ضلع چکوال سے افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو طورخم بارڈر بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے تاہم 20 روز گزرنے کے باوجود ابھی تک مزکورہ تعداد کو انتہائی مایوس کن کہا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مرید ہولڈنگ کیمپ سے صرف 338 افراد جن میں مردو خواتین اور بچے شامل ہیں طورخم بارڈر بھجوایا گیا ہے جبکہ 19 افراد کیمپ میں موجود ہیں جنہیں جلد طورخم بارڈر منتقل کردیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق ضلع میں افغان سیٹیزن کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کی تعداد روپوش ہوگئی ہے جس کی وجہ سے پولیس کوان کی گرفتاریوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اب حکومت نے غیر ملکیوں کو گھر، دکانیں اور زمین کرائے پر دینے کے علاوہ انہیں ملازمت دینے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد امید کی جارہی ہے کہ آنے والے دنوں میں طورخم بارڈر جانے والے مہاجرین کی تعداد میں تیری سے اضافہ ہوگا۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.