ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول ( ڈی پی ایس) میں قائم کئے گئے چکوال آٹزم سینٹر کادورہ کیا

 


چکوال(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول ( ڈی پی ایس) میں قائم کئے گئے چکوال آٹزم سینٹر کادورہ کیا ۔ آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر کے حامل بچوں کے لئے یہ سینٹر حکومتِ پنجاب کے احکامات پر گزشتہ سال ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی قائم کیا گیا تھا ۔ آٹزم سینٹر کے معائنہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کو پرنسپل ڈی پی ایس سکول و کالج محمد ندیم سرور نے مفصل بریفنگ دیتے ہوئے چکوال آٹزم سینٹر کی اہمیت اور اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے چکوال آٹزم سینٹر کے قیام کو حکومتِ پنجاب کا فلاحی اقدام قرار دیا اور کہا کہ اس کی بدولت آٹزم سپیکٹرم ڈس آرڈر والے بچوں کو مقامی سطح پر حصولِ تعلیم کی سہولت میسر آئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈی پی ایس کے کلاس رومز سمیت سکول کے تمام شعبہ جات کابھی معائنہ کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.