گورنمنٹ گریجویٹ کالج (پنوال) چکوال میں کلچر ڈے جوش و جذبے سے منایا گیا

 


گورنمنٹ گریجویٹ کالج (پنوال) چکوال میں کلچر ڈے جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں تمام دن مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری رہا۔ وائس پرنسپل پروفیسر سہیل ملک نے کلچر ڈے کاافتتاح کیا اور دیگر اساتذہ کے ساتھ کے ساتھ ثقافتی اسٹالز کامعائنہ کیا اور طالبات کی محنت اور لگن کی تعریف کی ۔ تقریبات کا باقاعدہ آغاز معراج فاطمہ نے تلاوت کلام پاک سے کیا جس کے بعد پروفیسر ثوبیہ تیمور نے طالبات کو کلچرل ڈے کی اہمیت اور متعلقہ قوانین سے آگاہ کیا۔ اس کے بعد نثار قادری ڈرامیٹک سوسائٹی بی ایس انگلش نے البرٹ کامیو کے ناول اجنبی سے ماخوذ ایک پنجابی ڈرامہ پیش کر کے حاضرین سے داد وصول پائی ۔ تیسری تقریب میں ممتاز ماہر تعلیم اور پنجابی شاعر ڈاکٹر باقر وسیم “چانن ریٹائر نئیں ہُندا” کے عنوان سے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے حاضرین سے اپنے تعلیمی تجربات شئیر کرنے کے ساتھ انہیں اپنی مشہور عالم شاعری سے بھی محظوظ کیا ۔ اس تقریب کے میزبان پروفیسر شاہد آزاد سربراہ شعبہ انگریزی تھے ۔ چوتھی تقریب میں پنجابی شاعری پڑھنے کا مقابلہ ہؤا جس میں طالبات کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔میم ثوبیہ تیمور، میم ماریہ کیانی اور میم فاخرہ زینب پہ مشتمل کمیٹی کے فیصلے کے مطابق معراج بی بی بی ایس انگلش فرسٹ جبکہ دعاداؤد بی ایس کمپیوٹر سائنس اور سعدیہ رفیق بی ایس انگلش نے مشترکہ طور پہ دوسری حاصل کی ۔ ملائیکہ خوشبو بی ایس انگلش اور منزہ مقبول بی ایس انگلش نے مشترکہ طور پہ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔اسی پروگرام میں بی ایس انگلش کی طالبات عائشہ صدیقہ اور آئیلہ اکرام نے پنجابی گیت بھی گائے 

پروگرامات کے اسی سلسلے کے دوران ڈپٹی ڈائیریکٹر کالجز ضلع چکوال پروفیسر عابد حسین نے ثقافتی نمائش کا دورہ کیا اور مختلف اسٹالز پہ موجود نادر اشیا کی کولیکشن کو مثالی قرار دیتے ہوئے سٹوڈنٹس کی کوششوں کو سراہا 

پانچویں تقریب میں پنجابی شاعری میں وارث شاہ ایوارڈ جیتنے والے ممتاز پنجابی شاعر قابل جعفری مہمان خصوصی تھے جنہوں نے اپنی متعدد غزلیں نظمیں سنا کر حاضرین سے بےپناہ داد وصول کی ۔ اس تقریب کے میزبان پروفیسر محمد اکرام شعبہ انگریزی تھے ۔ کلچرل ڈے کے آخری حصے میں طالبات نے گُڈی گُڈے کا بیاہ اور اس جیسی دیگر ثقافتی کھیلوں کے زریعے پنجابی ثقافت سے بھرپور وابستگی کا اظہار کیا۔ پروگرام آرگنائزر پروفیسر شاہد آزاد نے بی ایس کے تمام شعبہ جات کے سٹوڈنٹس کو ایک کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ایسی تقریبات کے لئیے ان کی محنت ‘ تحرک اور دلچسپی آئندہ بھی جاری رہے گی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.