الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے چکوال میں سیاحت کے فروغ کیلئے تاریخی سیاحتی فیسٹول منعقد کیا گیا
الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے چکوال میں سیاحت کے فروغ کیلئے تاریخی سیاحتی فیسٹول منعقد کیا گیا فیسٹول میں بائیکرز کو ریلی کی صورت میں چکوال کے خوبصورت اور تاریخی مقامات کی سیر کرانے کے بعد مہمانوں کیلئے کیمپنگ گالا کا اہتمام کیا گیا۔ رات 9 بجے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا گیا تمام معزز مہمانوں کو چکوال کی تاریخ اور ثقافت کے بارے میں آگاہ کیا گیا اس کے علاوہ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے شیلڈز اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے ملک بھر سے آئے ہوئے ہیوی بائیکرز نے چکوال میں ٹور ازم ریلی نکالی اورتاریخی مقامات کی سیر کی کراچی لاڑکانہ اسلام آباد سمیت ملک بھر کے 200سے زائد ہیوی بائیکرز جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے چکوال پہنچے سے ہیوی بائیکرز ، الخدمت ایڈونچر کلب کے تعاون سے پیراڈائز ویلی،چہل ابدال،قلعہ کسک پرٹور ازم فیسٹول کا انعقاد کیا گیا بائیکرزکو عظیم الشان تاریخی عمارات اور حسین و دلفریب قدرتی مناظر سے مالا مال علاقوں کی سیر کروائی گئی۔
کوئی تبصرے نہیں