ڈپٹی کمشنر چکوال میڈم سارہ حیات گوندل سے نمبر دار ایسوسی ایشن چکوال کے وفدکی ملاقات
چکوال(نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر چکوال میڈم سارہ حیات گوندل سے نمبر دار ایسوسی ایشن چکوال کے وفد نے ملاقات کی اور ڈپٹی کمشنر کو چکوال میں تعیناتی پر مبارکباد دی- وفد کی قیادت صدر چوہدری شمشیر علی اکبر نے کی- وفد میں باقی اراکین میں راجہ عدیل عالم جنرل سیکرٹری اور سیکرٹری انفارمیشن مسعودکہوٹ شامل تھے-
صدر چوہدری شمشیر علی اکبر نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ہماری ایسوسی ایشن انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے- سیکرٹری انفارمیشن مسعودکہوٹ نے کہا کہ عوام کی آسانی کے لیے ضلع بھر میں جہاں جس نمبردار کا نوٹیفکیشن جاری ہے اس کو پٹوار خانے اور یونین کونسل سطح پر آویزاں کیا جائے-

کوئی تبصرے نہیں