پروفیسر اشفاق احمد خان مدت شاندار تعلیمی خدمات کے بعدملازمت پوری ہو نے پرریٹائر ہو گئے
معروف سینئر ماہر تعلیم پروفیسر اشفاق احمد شانی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔ گورنمنٹ گریجویٹ کالج اور کامرس کالج چکوال کی طرف سے ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی پرنسپل کالج ڈاکٹر فضل عباس اور کالج ہذا کے دیگر تمام پروفیسرزنے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اس موقع پر گورنمنٹ کالج چوآہ سیدن شاہ سے پروفیسر ایاز احمد خان بھی موجود تھے۔پروفیسر اشفاق احمد خان 2013 ء ڈپٹی ڈائریکٹر کالج کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں اور اس کے علاوہ ضلع کے مختلف کالجز میں بھی اپنا کردار ادا کر چکے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں