چوآسیدن شاہ!پاکستان عوامی تحریک کا 36واں یوم تاسیس بھرپور انداز میں منایا گیا

 


انقلاب کی باتیں کرنا آسان لیکن اگر انقلاب کی حقیقی روح سمجھنا ہو تو پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کو پڑھنا اور سننا ہوگا۔سعید احمد 


یوم تاسیس کی تقریب کا اہتمام مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں عوامی تحریک کے عہدیداران اور منہاج القرآن کے اراکین نے بھی شرکت کی 


چوآسیدن شاہ(برہان غنی راجہ)پاکستان عوامی تحریک کا 36واں یوم تاسیس ملک بھر کی طرح چوآسیدن شاہ میں بھی منایا گیا،اس سلسلہ میں مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان عوامی تحریک کے تحصیل صدر سعید احمد،صدرمنہاج القرآن محمد راحیل اور دیگر اراکین کی بڑی تعداد شریک ہوئی،اس موقع پر اپنے خطاب میں تحصیل صدر عوامی تحریک سعید احمد کا کہنا تھا کہ انقلاب مظلوم کو اس کا حق دلوانے اور ظالم کا ہاتھ روکنے کا دوسرا نام ہے انقلاب کے نعرے لگانا اور انقلاب لانے میں زمین آسمان کا فرق ہے اور حقیقی انقلاب کیلئے ہمیں پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطبات اور تصانیف سے استفادہ کرنا ہوگا،اںقلاب اسلامی جمہوریہ پاکستان کا مقدر ہے اور پاکستان عوامی تحریک ملک گیر انقلاب لانے کیلئے ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے،تقریب کے آخر میں یوم تاسیس کیک کاٹا گیا،ملکی سلامتی،افواج پاکستان کی کامیابی اور قائد انقلاب ڈاکٹر طاہر القادری کی درازی عمر کیلئے دعائیں کی گئیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.