5روزہ صوبائی اسکاؤٹس کیمپ،معروف سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر نے گھوڑا گلی مری میں افتتاح کردیا
پاکستان کے پہلے اسکاؤٹ بانی پاکستان محمد علی جناح تھے اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کی خدمت کرنا باعث اعزاز ہے۔راجہ مجاہد افسر خان
2006سے راجہ مجاہد افسر خان سے شناسائی احترام کے رشتہ میں بدل گئی،ہمیشہ ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے انہیں ہمہ تن گوش پایا۔سیکرٹری اسکاؤٹس پنجاب طارق قریشی
اسکاؤٹس کیمپ میں صوبہ بھر سے خصوصی افراد سمیت سینکڑوں اسکاؤٹس نے باوردی شرکت کی،5روزہ اسکاؤٹس کیمپ 29مئی تک جاری رہے گا،اسکاؤٹس کی جانب سے راجہ مجاہد کیلئے اعزازی شیلڈ
چوآسیدن شاہ(برہان غنی راجہ)پچاس سال بعد گھوڑا گلی مری میں اسکاؤٹس کے ایک تاریخ ساز کیمپ کا انعقاد،کیمپ کا افتتاح معروف سماجی شخصیت و ممبر ایڈوائزری کمیٹی اسکاؤٹس پنجاب راجہ مجاہد افسر خان ڈنڈوٹ نے کیا،اسکاؤٹس کیمپ میں پنجاب بھرسے خصوصی افراد پر مشتمل اسکاؤٹس کے علاوہ دیگر اسکاؤٹس کی بڑی تعداد نے باوردی شرکت کی اس موقع پر اپنے خطاب میں راجہ مجاہد افسر خان ڈنڈوت کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پہلے اسکاؤٹ قائد اعظم محمد علی جناح تھے اور مجھے فخر ہے کہ میں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے ملک وقوم کی خدمت کررہاہوں،قبل۔اذیں کیمپ پہنچنے پر سیکرٹری پنجاب اسکاؤٹس طارق قریشی نے راجہ مجاہد افسر کا استقبال کیاانہوں نے سکاؤٹ کی سرگرمیوں کے بارے میں بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ مشکل حالات یا زمانہ جنگ میں اسکاؤٹس کا نمایاں کردار ہوتا ہے راجہ مجاہد افسر سے 20سالہ پرانی رفاقت اب ایک محبت کے رشتہ میں بدل گئی ہے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے اسکاؤٹس کی حوصلہ افزائی کے لیے راجہ مجاہد افسر خان ڈنڈوت نے انہیں نقد انعام سے بھی نوازا تقریب کے اختتام پر سیکرٹری اسکاؤٹس پنجاب طارق قریشی نے راجہ مجاہد افسر کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور کہا کہ جلد راجہ مجاہد افسر خان کو پنجاب اسکاؤٹس کی بہتری اور فلاح و بہبود میں بھرپور حصہ لینےپر نمایاں پوزیشن بھی دی جائے گی

کوئی تبصرے نہیں