عوامی جشن بہاراں کبڈی گروپ چکوال کی زیر نگرانی شاندار کبڈی میچ کا انعقاد

 


اس کبڈی میچ میں بھی پنوال کبڈی کلب چکوال کے کھلاڑی چھائے رہے


چکوال (غلام عباس جنجوعہ سے) "عوامی جشن بہاراں کبڈی گروپ چکوال" کی زیر نگرانی محلہ فاروقی جبیر پور روڈ چکوال کے مقام پر ہونے والے کبڈی میچ میں "پنوال کبڈی کلب چکوال" کے کھلاڑیوں نے "چکوال کبڈی کلب چکوال" کی طرف سے کھیلتے ہوئے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔


بیسٹ سٹاپر طلال راجپوت پنوال، بیسٹ رائیڈر فلک شیر پنوال، بیسٹ کوچ آصف محمود پنوال (پاک آرمی) قرار پائے، انہوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، نقد انعامات اور ٹرافیز اپنے نام کیں اور سکندر پنوال (پنجاب پولیس) میچ وننگ ٹرافی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔


صدر "عوامی جشن بہاراں کبڈی گروپ چکوال" سکندر جٹ بہادر ٹاؤن شہشاہ چوک چکوال چیئرمین چوہدری اظہر نواز اظہری، مہمان خصوصی انچارج پبلک سیکرٹریٹ بھون چوک چکوال چوہدری شہریار سلطان نے بھی کبڈی کے کھیل میں ان کی اعلی کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کی اور میچ کی جیت پر انہیں مبارکباد دی۔


دوست احباب کی طرف سے بھی مبارک باد اور نیک خواہشات کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.