پاک فوج کے ساتھ اظہار یک جہتی کے سلسلے میں سرال چوک میں شاندار ریلی
ڈھڈیال (مسرت جعفری) پاک فوج کے ساتھ اظہار یک جہتی کے سلسلے میں سرال چوک میں شاندار ریلی کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت۔ فضا پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ پاکستان آرمی کے ساتھ اظہار یک جہتی کے سلسلے میں گزشتہ روز سرال میں امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا مفتی معاذ کے زیر سرپرستی ریلی نکالی گئی۔ ریلی مدرسہ گلشن فاروق اعظم سے شروع ہوئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی سرال چوک پہنچی ریلی میں مدرسہ کے بچوں کے علاؤہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں بینرز تھے جن پر پاک آرمی کے حق میں نعرے درج تھے۔ سرال چوک میں مقررین مولانا محمد علی نمبردار، چوہدری محمد عارف، ملک خان بیگ، چوہدری امیر حسین، محمد نواز مغل و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے پاک آرمی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے آپ ملک پاکستان کے محافظ ہیں اس لیے ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ملک پاکستان ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے اس پاک وطن کی حفاظت کے لیے ہمیں اپنی جان بھی دینا پڑی تو ہم دریغ نہیں کریں گے۔چکوال، غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین ہمیشہ اپنی فوج کے ساتھ ہے اور دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ ریلی میں ڈھڈیال سے خصوصی شرکت سیٹھ عدیل احمد، محسن خانزادہ، رانا عدنان بیقا، شعیب شیعبی کے علاؤہ مدرسہ گلشن فاروق اعظم کے اساتذہ کرام بچوں اور کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

کوئی تبصرے نہیں