ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم تشکر و معرکہ حق ریلی و پرچم کشائی کی تقریب

 




 رپورٹنگ ٹیم عبدالغفور منہاس،راجہ ذوالفقار احمد ڈھکو،مہران ظفر ملک،ثقلین یاسین،طارق ہاشمی


چکوال:چکوال:پاکستان کی بھارتی جارحیت کے خلاف شاندار کامیابی پر ضلعی انتظامیہ کی یوم تشکر و معرکہ حق ریلی، شہداءپارک میں پرچم کشائی کی گئی۔یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے گئے شہر کے درودیوار پاک فوج زندہ باد ،پاکستان پائندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھے۔پاکستان کی بھارتی جارحیت کے خلاف شاندار کامیابی پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم تشکر و معرکہ حق کی تقریب شہداءپارک میں منعقد ہوئی، جس میں پرچم کشائی کے بعد ریلی کا اہتمام کیاگیا۔ شہر کے درودیوار پاک فوج زندہ باد ،پاکستان پائندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھے۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات گوندل ،پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سلطان حیدر ،ممبرقومی اسمبلی میجر(ر) طاہر اقبال ،ممبران صوبائی اسمبلی ملک تنویر اسلم ،ملک شہریار اعوان، فلک شیر اعوان، مہوش سلطانہ اور ڈی پی او احمد محی الدین نے کی۔ شہداءپارک سے شروع ہونے والی ریلی ریسکیو 15چوک پر اختتام پذیر ہو گئی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات نے کہا کہ جنگ صرف مورچوں پر نہیں لڑی جاتی بلکہ ہر پاکستانی کے دل میں لڑی جاتی ہے اور حالیہ بھارتی جارحیت کے بعد ہر شخص ایک سپاہی کی طرح فوج کے شانہ بشانہ رہا۔جس کی بدولت ہماری فوج کے حوصلے بلند ہوئے اور انہوں نے دشمن کو عبرت ناک شکست دی۔ ہماری عوام نے مسلح افواج اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے حوصلے بڑھائے وہ قابل ستائش ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.