آئندہ ہندوستان نے پاکستان پر حملے کی غلطی کی تو سو فیصد طاقت استعمال کی جائے گی،میجر(ر)طاہر اقبال

 


چکوال( رپورٹ عبدالغفور منہاس) یوم تشکر و معرکہ حق ریلی، شہداءپارک میں پرچم کشائی کی تقریب میں ممبر قومی اسمبلی اور 1971ءکی جنگ کے غازی میجر(ر)طاہر اقبال کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ حالیہ جنگ میں پاکستان نے اپنی طاقت کا صرف دس فیصد استعمال کیا۔ آئندہ ہندوستان نے پاکستان پر حملے کی غلطی کی تو سو فیصد طاقت استعمال کی جائے گی اور تباہی و بربادی ہندوستان کا مقدر ہوگی۔میجر(ر)طاہر اقبال نے کہا کہ بھارت نے سوچا تھا کہ وہ پاکستان کو تباہ کردے گا لیکن ہماری فورسز نے مل کر دشمن کا ایسے مقابلہ کیاجو اسے رہتی دنیا تک یاد رہے گا۔ پاکستان نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ ہم پرامن ہیں ،جنگ نہیں چاہتے اور اگر حملہ کیاگیا تو ایسا جواب دینگے کہ اسے رہتی دنیا تک یاد رہے گا اور پھر پوری دنیا نے دیکھا کہ اللہ کے فضل سے ہماری فورسز نے ہندوستان کو ایسا جواب دیا کہ ایک تاریخ رقم ہو گئی۔ دنیا حیران ہے کہ پاکستان نے یہ کامیابی کیسے حاصل کی ۔میجر(ر) طاہر اقبال نے ہندوستان پر واضح کیا کہ اسے عقل کے ناخن لینے چاہئیں۔ آنے والے وقتوں میں اگر وہ دوبارہ ایسی غلطی کرے گا تو اسے اس سے بھی عبرتناک شکست کا سامنا کرناپڑے گا۔ میجر(ر) طاہر اقبال نے کہا کہ عوام ایسی طرح متحد رہیں کہ جب بھی وقت آئے مل کر فوج کے ساتھ ملک دشمن کا مقابلہ کریں اور پاکستان کے دفاع میں اہم کردار ادا کریں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.