دشمن نے جب حملہ کیا تو قوم بھی یکجاءہو کر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گئی،چوہدری سلطان حیدر علی خان

 


چکوال ( رپورٹ عبدالغفور منہاس) یوم تشکر و معرکہ حق ریلی، شہداءپارک میں پرچم کشائی کی تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سلطان حیدر علی خان نے یوم تشکر و معرکہ حق ریلی کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی کامیابی کے بعد ملک بھر کی عوام میں بھرپور جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ عوام جوش اور ولولہ کے ساتھ پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے۔چکوال غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین ہے اور اس نے ہر معرکہ میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ حصہ لیا ،دشمن نے جب حملہ کیا تو قوم بھی یکجاءہو کر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گئی۔ بچہ ہو یا جوان یا پھر بزرگ سب ایک جوش کے ساتھ مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے دفاعی بجٹ کے مقابلے میں ہمارا دفاعی بجٹ نہ ہونے کے برابر ہے مگر ہمارے پاس عزم اور اللہ پر یقین تھا ،جذبہ جہاد اور جذبہ ایمانی تھا جو ہندوستان کے پاس نہیں تھا۔ ہم نے تاریخ رقم کی ،دنیا نے دیکھا کہ ہماری افواج نے دشمن کے ساتھ ایسا سلوک کیا جو اسے رہتی دنیا تک یاد رہے گا۔افواج پاکستان نے عوام کی حمایت کے ساتھ مسلمانوں اور پاکستانیوںکا سر پوری دنیا میں فخر سے بلند کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.