ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کے زیرِ نگرانی تجاوزات کے خاتمہ کے لئے تلہ گنگ روڈ پر آپریشن
چکوال(نامہ نگار) حکومت پنجاب کے احکامات پر صوبہ بھر کی طرح ضلع چکوال میں ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کے زیرِ نگرانی تجاوزات کے خاتمہ کے لئے تلہ گنگ روڈ پر آپریشن کیا گیا ۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی بلال بن عبد الحفیظ، اسسٹنٹ کمشنر چکوال ذیشان شریف قیصرانی اور سی او ایم سی فیاض ہاشمی سمیت بلدیہ کے شعبہ انسدادِ تجاوزات کا عملہ چکوال شہر میں تجاوزات ہٹانے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چکوال نے تجاوزات کے خلاف کئے گئے آپریش کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شہر کے تلہ گنگ روڈ، 15 چوک، سبزی منڈی و دیگر علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کو ہٹا دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں 4 تجاوز کنندگان کی دکانیں سیل اور متعدد کو وارننگ جاری کی کئی ہیں۔ سی او بلدیہ نے کہا کہ عوامی استفادہ اور سرکار کی ملکیتی جگہوں پر تجاوز قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے جس کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا اور تجاوزات کا مکمل صفایا کر کے عوام کو سہولت فراہم کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں