کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کا ضلع چکوال کا دورہ

 


چکوال(نامہ نگار) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ضلع چکوال کا دورہ کیا۔ اور چکوال تا بلکسر روڈ کی تعمیر نو کے سلسلہ میں جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور معیار تعمیر کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سارہ حیات ، اسسٹنٹ کمشنر چکوال ذیشان شریف قیصرانی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فضل شیر ، ایکسین ہائی وے سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔کمشنر راولپنڈی کو ایکسین ہائی وے عدیل احمد نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چکوال تا بلکسر 18 کلومیٹر کارپیٹڈ روڈ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور مقررہ وقت پر کام مکمل کر لیا جائے گا ۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ ڈویژن بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ عوام جلد ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹ یا سستی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا کے گا اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.