ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کا سنٹر آف ایکسیلنس سکول کا دورہ
چکوال(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے سنٹر آف ایکسیلنس سکول کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سکول کی بلڈنگ کا تفصیلی معائنہ کیا اور جدید تعلیمی سہولیات سے آراستہ سکول میں اکیڈمک سسٹم کی کارکردگی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پرنسپل سنٹر آف ایکسیلینس نے ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سکول میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے جس میں مستحق اور قابل بچوں کا داخلہ میرٹ پر یقینی بنایا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے کہا کہ یہ پراجیکٹ حکومت پنجاب کا ان قابل اور ذہین بچوں کے لئے ہے جو وسائل نہ ہونے کی وجہ سے جدید اور معیاری تعلیم سے محروم رہ جاتے تھے ۔ انہوں نے سکول انتظامیہ کو تاکید کی کہ معیاری تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو بنیادی سکلز میں راہنمائی کے لئے یکساں توجہ مرکوز رکھی جائے۔

کوئی تبصرے نہیں