چوآسیدن شاہ مرکزی بازار کےدرجنوں تاجران کے کاروبار کا مسئلہ شہنشاہ تعمیرات نے حل کروا کر حق نمائندگی ادا کردیا
مقامی انتظامیہ کی جانب سے 11سیل کردہ دوکانات کو ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کے احکامات پر ڈی سیل کردیا گیا،ممبرپنجاب اسمبلی ملک تنویر اسلم اعوان کا مرکزی کردار
دوکانات سیل ہونے سے 50گھرانوں کے نفوس بے روزگاری کا شکار ہوگئے تھے،معاملہ کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے سدابہار ممبر پنجاب اسمبلی نے فوری طور پر انتظامیہ سے رابطہ کرکے مسئلہ حل کروا دیا
حقیقی نمائندہ وقت پر کام آنے والا اوراپنے حلقہ کے مسائل کو قریب سے سمجھنے والا ملک تنویراسلم اعوان سے بہتر کوئی نہیں،شہر بھر کے تاجران کا اظہار تشکر
چوآسیدن شاہ(برہان غنی راجہ)چوآ سیدن شاہ کے مرکزی بازار میں گزشتہ ہفتہ سے جاری مقامی تاجران اور انتظامیہ کے درمیان دوکانات کا تنازعہ ممبر پنجاب اسمبلی ملک تنویر اسلم کی بروقت مداخلت سے حل کرلیا گیا،ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات اور اسسٹنٹ کمشنر چوآسیدن شاہ حماد حامد نے معاملات کو بہتر انداز میں حل کرتے ہوئے 11سیل کی گئی دوکانات کو ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے جس پر شہر بھر کی تاجر برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اپنے حقیقی نمائندہ ملک تنویر اسلم اعوان،ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات،اسسٹنٹ کمشنر چوآسیدن شاہ حماد حامد،چیف آفیسرناصر کنول اور میونسپل کمیٹی کے دیگر افسران و اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا،بلاشبہ میونسپل کمیٹی چوآسیدن شاہ نے اس مسئلہ میں بھرپور تعاون کیا اس موقع تمام تاجر برادری کی جانب سے تمام انتظامیہ اور سیاسی قائدین بالخصوص ملک تنویر اسلم سیتھی گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حقیقی لیڈر عوام کے ہر درد کا مداوا کرتا ہے یاد رہے کہ مذکورہ بالا11 دوکانات سے کم سے کم 50 گھر روزی کما رہے تھے جن کے گھروں میں فاقوں کا سماں تھااللّه اس نیکی کے کام میں حصہ لینے والے تمام لوگوں کو صحت و تندرستی اور عزتیں عطاء فرماۓ۔

کوئی تبصرے نہیں