Home/تازہ ترین/تلہ گنگ/چکوال/ایس ایچ او تھانہ صدر چکوال ملک احمد نواز کی جانب سے سید عاطف رضا شاہ، نعمان ذوالفقار ،صہیب ظفر ،جہانزیب خان اور راحیل کی انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی کی خوشی میں پرتکلف ڈنر
ایس ایچ او تھانہ صدر چکوال ملک احمد نواز کی جانب سے سید عاطف رضا شاہ، نعمان ذوالفقار ،صہیب ظفر ،جہانزیب خان اور راحیل کی انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی کی خوشی میں پرتکلف ڈنر
ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) ایس ایچ او تھانہ صدر چکوال ملک احمد نواز نے ایس ایچ او تھانہ ڈوہمن سید عاطف رضا شاہ ، ایس ایچ او ٹمن نعمان ذوالفقار ، ایس ایچ او کلرکہار صہیب ظفر ،جہانزیب خان اور راحیل کی انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی کی خوشی میں ان کے اعزاز میں ایک پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیفٹیننٹ (ر) احمد محی الدین ، ایس پی انویسٹیگیشن چوہدری ساجد محمود گوندل ، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم زراعت بلوچ اور دیگر پولیس افسران سمیت ان کے دوست احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین نے پروموشن پانے والے تمام انسپکٹرز کو پروموشن شیلڈز اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ترقی پانے والے انسپکٹرز نے شاندار ڈنر کے اہتمام پر ملک احمد نواز کا شکریہ ادا کیا ۔
کوئی تبصرے نہیں