اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی کر رہا ہے،مفتی اعظم غزہ ڈاکٹر محمود یوسف الشوبکی
چکوال:مفتی اعظم غزہ ڈاکٹر محمود یوسف الشوبکی نے کہاہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی کر رہا ہے۔اقوام متحدہ،انسانی حقوق کے اداروں اور عالمی برادری کی خاموشی افسوس ناک ہے۔مسلم حکمران متحد ہوکر اسرائیلی مظالم کے خلاف عملی کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چکوال میں مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام شہدائے غزہ کو خراج عقیدت پیش کرنے اور فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے عظیم الشائے غزہ سیمینارِِ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال کے جنرل سیکرٹری عبداللہ نثار اعوان، صدر ملک ڈاکٹر کاشف اعوان،امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال عرفان یونس ایڈووکیٹ اور دیگر جماعتوں کے قائدین بھی موجود تھے مفتی اعظم غزہ ڈاکٹر محمود یوسف الشوبکی نے کہا کہ اقوام متحدہ، انسانی حقوق کے اداروں اور عالمی برادری کی خاموشی افسوس ناک ہے، مسلم حکمران متحد ہوکر اسرائیلی مظالم کے خلاف عملی کردار ادا کریں، اس موقع پر مشترکہ اعلامیہ بھی پیش کیا گیا،جس میں اسرائیلی مظالم کی مذمت،حماس کی مزاحمت کو خراج عقیدت اور غزہ میں اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ روکنے کے لیے عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی سیمینار سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال کے جنرل سیکرٹری عبداللہ نثار اعوان، صدر ملک ڈاکٹر کاشف اعوان امیر جماعت اسلامی عرفان یونس ایڈووکیٹ اسلام آباد راولپنڈی ڈویژن کے صدر احسان اللہ منصور، مولانا عبدالقدوس نقشبندی، مولانا عبدالشکور نقشبندی، مولانا عبدالسلام نقشبندی، قاری اسد عرفان، مفتی معاذ، پیر سرفراز صفدر، پیر اکبر ساقی، شہزاد بٹ اور عرفان یونس ایڈوکیٹ نے اظہارِ خیال کیاسیمینار میں خواجہ خالد فاروق ایڈوکیٹ، زاہد خالد ( صدر پی پی 20 ) ،عتیق الرحمن ( صدر پی پی 21 )، عمار عبداللہ (میڈیا سیکرٹری) فرہاد سلیم (صدر یوتھ ونگ)، محمد شعیب منہاس (صدر تعلقات عامہ)، محبوب سلطان (کوآرڈینیٹر)، سینئر صحافی صفی الدین صفی، ذوالفقار میر، چوہدری عمران قیصر، راجہ افتخار، شفقت یزدانی، قمر عباس اور احسان اسلم سمیت دیگر اہم شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔تمام مذہبی رہنماو¿ں اور مقررین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اعلان کیا اور شہدائے غزہ کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔ پروگرام میں چکوال کی عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ محبت اور وفاداری کا عملی مظاہرہ کیا یہ پروگرام اس لحاظ سے تاریخی اہمیت کا حامل رہا کہ چکوال میں ایک طویل عرصے بعد تمام مکاتبِ فکر اور مذہبی جماعتوں کے قائدین ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے، اور اتحاد و یگانگت کا بے مثال مظاہرہ کیا۔


کوئی تبصرے نہیں