خان پور سہگل آباد سے ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والے 54 سالہ شخص کو قتل کرکے اس کی نعش ویران کنویں میں پھینک دی گئی
ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) خان پور سہگل آباد سے ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والے 54 سالہ شخص کو قتل کرکے اس کی نعش ویران کنویں میں پھینک دی گئی۔ مقتول محمد لیاقت جو چک ملوک کا رہائشی تھا اور طویل عرصہ سے خان پور میں رہائش پذیر تھا مورخہ 2 اپریل کو دوائی لینے سہگل آباد گیا لیکن پھر واپس گھر نہ پہنچا۔ لواحقین نے اس کی تلاش شروع کردی گئی لیکن کہیں سے بھی اس کا سراغ نہ مل سکا۔ بعد ازاں 8 اپریل کو اس کے بیٹے محمد شکیل نے تھانہ ڈوہمن میں اپنے والد کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرادی جس میں ان کے اغوا کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا۔ منگل کو تھانہ صدر چکوال اور ریسکیو 1122 چکوال کو اطلاع دی گئی کہ چک ملوک کے ایریا چھوئی کے ایک ویران کنویں میں نعش تیر رہی ہے۔ ریسکیو 1122 نے آپریشن کرتے ہوئے کنویں سے ڈیڈ باڈی نکال کر تھانہ صدر پولیس چکوال کے حوالے کردی جسے بعد ازاں پوسٹمارٹم کےلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ نعش ایک ماہ پرانی ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

کوئی تبصرے نہیں