برمنگھم میں فرینڈز آف چکوال ،پاکستانی کمیونٹی اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا
چکوال:برمنگھم میں فرینڈز آف چکوال ،پاکستانی کمیونٹی اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سبز ہلالی پرچم اٹھائے ہوئے لوگوں کی بڑی تعداد نے قونصل خانے کے باہر بھارت کے خلاف احتجاج کیا اس موقع پرفضا ”پاکستان زندہ باد“ کے نعروں سے گونج اٹھی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت نے ایک بار پھر بغیر کسی تحقیقات کے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگا کر اپنی پرانی روش برقرار رکھی ،مگر اسے منہ کی کھانے پڑے گی مظاہرین نے بھارت کی طرف سے پاکستان کو دھمکیوں اور سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کے خلاف نعرے لگائے اور کہا کہ پوری اوورسیز کمیونٹی پاکستانی فوج کے ساتھ ہے۔ بھارت کو دہشتگردی کی بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔چوہدری اظہر محمود چکرال نے نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پہلگام حملے کا بہانہ بنا کر عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے مظاہرین نے پاک آرمی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انڈیا کو خبردار کیا کہ اگر دشمن نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا یا یا کوئی حماقت کرنے کا سوچا تو پاک فوج اسکا منہ توڑ جواب دے گی اور ہم تمام اوورسیز پاکستانیز پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں