ون ڈالر شاپ ڈھڈیال کی رنگارنگ افتتاحی تقریب
*ون ڈالر شاپ ڈھڈیال کی رنگارنگ افتتاحی تقریب*
* مولانا قاضی ظہور الحسین اظہر نے اپنے دست مبارک سے فیتہ کاٹا۔
* ون ڈالر شاپ پر آپ کو ضروریاتِ زندگی کی تمام اشیاء ملیں گی۔
ون ڈالر شاپ بالمقابل یو سی ہائی اسکول نزد شمع فوٹو سٹوڈیو کی رنگارنگ افتتاحی تقریب جمعرات کے روز منعقد ہوئی۔ اس موقع پر امیر خدام اہلسنت والجماعت مولانا قاضی ظہور الحسین اظہر نے اپنے دست مبارک سے فیتہ کاٹ کر نئی شاپ کا افتتاح کیا اور نئے کاروبار کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔ افتتاحی تقریب میں پیر عبدالشکور نقشبندی، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ، چوہدری خالق منوال کے علاؤہ کاروباری شخصیات اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ون ڈالر شاپ پر کاسمیٹکس، جیولری، کھلونے، گھڑیاں، سیٹشنری، گارمنٹس گفٹ آئیٹم، عینکیں اور ضروریات زندگی کی تمام اشیاء دستیاب ہونگی۔ اس سے قبل جب مہمان خصوصی مولانا قاضی ظہور الحسین اظہر ون ڈالر شاپ پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ آخر میں اونر ون ڈالر شاپ چوہدری شیراحمد منوال نے تقریب میں شرکت کرنے پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
*رپورٹ : مسرت جعفری ڈھڈیال*

کوئی تبصرے نہیں