پاکستان فورم برمنگھم کے جنرل سیکرٹری ملک فتح خان کی پاکستان قونصلیٹ برمنگھم کی قائم مقام قونصل جنرل بختاور میر سے ملاقات
پاکستان فورم برمنگھم کے جنرل سیکرٹری ملک فتح خان نے پاکستان قونصلیٹ برمنگھم کی قائم مقام قونصل جنرل بختاور میر سے ملاقات کی اور پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ اور ان کے حل کے کے لئے تجاویز پیش کیں بختاور میر نے کہا کہ پاکستان اس وقت مضبوط ہاتھوں میں ہے اور ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے،ملک میں خوش حالی آ رہی ہے،اوورسیز پاکستانی آگے بڑھیں اور اپنے ملک پاکستان کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں، سرمایہ کاری کریں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان دنیا کا وہ ملک ہے جس نے 126 ممالک کے لیے ویزا فری پالیسی بنائی ہے تاکہ دنیا پاکستان آئے اور زیادہ سے زیادہ ٹورازم کو فروغ دیا جا سکے، غیر ملکی سیاح پاکستان کا دورہ کریں۔بختاور میر نے مزید کہا کہ میں ایک کشمیری ہوں اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے میری کاوشیں ہمیشہ جاری رہیں گی۔

کوئی تبصرے نہیں