بھارت کے سابق وزیر خارجہ اور بی جے پی کے سینئر رہنما روی شنکر کی ڈنمارک آمد پر پاکستانی کمیونٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا
بھارت کے سابق وزیر خارجہ اور بی جے پی کے سینئر رہنما روی شنکر کی ڈنمارک آمد پر پاکستانی کمیونٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت سابق ممبر پارلیمینٹ اور آذاد گرین پارٹی کے چئیر میں سکندر صدیق ملک نے کی مظاہرے میں پاکستانی،کشمیری کمیونٹی اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی مظاہرین نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے اس موقع پر مطاہرین نے پرجوش انداز میں مودی مردہ باد،مودی دہشت گرد کے نعرے لگائے جس سے ر بی جے پی کے سینئر رہنما روی شنکر اور اس کے ساتھ آنے والا 9رکنی وفد دبک گیا اور بند کمرے میں اجلاس کیا بھارت کے سابق وزیر اور بی جے پی کے سینئر رہنما روی شنکر ڈنمارک کے اوپن ایئر مقام تقریب میں شرکت کے لئے مدعو تھے، ڈنمارک میں مقیم پاکستانیوں کو خبر ملنے کے بعد کثیر تعداد میں احتجاج کے لئے اکھٹے ہوگئے۔روی شنکر کی آمد پر استقبال کے لئے موجود بھارتی شہری احتجاج کے آغاز کے فوراً بعد ہال کے اندر بھاگ گئے، اور کوئی بھی بی جے پی رہنما کا استقبال نہ کرسکا۔ ذرائع کے مطابق تقریب میں شرکت کےلئے بھارتی سفیر بھی موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں