چکوال:سابق صوبائی وزیر راجہ یاسر سرفراز مریم نواز کی گڈ گورننس کے معترف ہوگئے۔

 


چکوال:سابق صوبائی وزیر راجہ یاسر سرفراز مریم نواز کی گڈ گورننس کے معترف ہوگئے۔ عثمان بزدار کو نا تجربہ کار وزیر اعلٰی قرار دے ڈالا۔ سابق صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز اچھی کارکردگی دکھا رہی ہیں۔ ان کے پاس کام کرنے والی بہترین ٹیم موجود ہے۔ وہ بیورو کریسی کو کنٹرول کرنا اور اس سے کام لینا خوب جانتی ہیں۔ ان کی ٹیم دل و جان سے کام کر رہی ہے جبکہ سابق وزیر اعلٰی عثمان بزدار نا تجربہ کار ٹیم کی وجہ سے ناکام ہوئے۔ ان کے پاس کام کرنے کا کوئی تجربہ تھا نہ ہی اچھی ٹیم بنا سکے۔ سرکاری محکموں کے سیکرٹری کون تبدیل کرتا علم نہ ہے تا ہم انہوں نے مذاق بنا رکھا تھا ہر چند ماہ بعد سیکرٹری تبدیل ہو جاتے۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.