ڈھڈیال: ہردلعزیز شخصیت حاجی دلدار حسین کے خلاف درج جھوٹا مقدمہ خارج کر دیا گیا

 


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جسے اللہ عزت دے اسے ذلت کون دے سکتا ہے۔ڈھڈیال شہر کی ہردلعزیز شخصیت حاجی دلدار حسین کے خلاف درج جھوٹا مقدمہ خارج کر دیا گیا۔ اس طرح حق کی فتح اور باطل کو شکست ہوئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین کے حکم پر شفاف انکوائری میں حاجی دلدار حسین کے خلاف لگائے جانے والے الزامات جھوٹے نکلے۔ جس پرجھوٹا مقدمہ خارج کر دیاگیا۔حاجی دلدار حسین نے گزشتہ روز ڈھڈیال میں معروف قانون دان اور سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک ندیم اقبال ایڈووکیٹ کی موجودگی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او چکوال احمد محی الدین ،اے ایس پی میڈم سارہ ہاشمی، ایس پی انویسٹی گیشن ساجد محمود گوندل، ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک ضمیر حسین اور انویسٹی گیشن آفیسر عدیل شہزاد کو فرض شناسی اور غیر جانبدارانہ رویے و انصاف کی فراہمی میں کردار ادا کرنے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مقدمے کا اخراج حق کی فتح ہے ۔جھوٹ ، بدنیتی اور بے بنیاد الزامات پرمشتمل ایف آئی آر درج کروائی گئی۔ جس کا مقصد ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا تھا مگر” جسے اللہ عزت دے اسے ذلت کون دے سکتا ہے“چکوال پولیس نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ایمانداری اور دیانتداری سے تفتیش کی اور سچ کو سامنے لا کر مقدمے کو خارج کیا۔حاجی دلدار حسین کے قانونی مشیر و کونسل ملک ندیم اقبال ایڈووکیٹ نے ڈی پی او چکوال کو غیر جانبدارانہ اور منصفانہ تحقیقات پر خراج تحسین پیش کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.