چکوال شہر کو ماڈل اور روشن بنانے کے منصوبے پر کام جاری ،پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سلطان حیدر علی نے عید الاضحی کے موقع پر شہریوں کو بڑا تحفہ دے دیا

 



چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چکوال شہر کو ماڈل اور روشن بنانے کے منصوبے پر کام جاری ،پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سلطان حیدر علی نے عید الاضحی کے موقع پر شہریوں کو بڑا تحفہ دے دیا۔ تلہ گنگ روڈ پر امپورٹڈ ایل ای ڈی لائٹس انسٹال کر کے فنکشنل کر دی گئیں۔ جس کا افتتاح گزشتہ روز انچارج ایم پی اے سیکرٹریٹ اور مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری سلطان شہریار نے چھپڑ چوک میں کیا۔چوہدری سلطان شہریار نے بٹن دباکر شہر کو روشن بنانے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری سجاد احمد خان ،سابق کونسلر و لیگی رہنما چوہدری معین اکرم، سابق کونسلر ڈاکٹر عبدالخالق ،چیف آفیسر بلدیہ و ضلع کونسل فیاض ہاشمی اور سابق کونسلر چوہدری شکیل بھی موجود تھے۔ چوہدری سلطان شہریار نے اس موقع پر بتایا کہ تلہ گنگ روڈ پر ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب مکمل کیے جانے کے بعد فنکشنل کر دیا گیا ہے جبکہ اگلے فیز میں راولپنڈی روڈ اور جہلم روڈ پر ایل ای ڈی لائٹس نصب کر کے فنکشنل کر دیا جائے گا۔ اس طرح پورا شہر روشن ہوگا ۔چوہدری سلطان شہریار نے بتایا کہ پارلیمانی سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب معائنہ ٹیم چوہدری سلطان حیدر علی خان شہر کو ماڈل بنانے کے لیے کوشاں ہیں اور دیگر منصوبوں کےلئے بھی انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو درخواست کر رکھی ہے۔ شہر کو روشن بنانے پر شہری خوشی کا اظہار اور پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سلطان حیدر کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.