چوآسیدن شاہ!شہنشاہ تعمیرات نے حلقہ کے 8قصبات کو ماڈل ویلج کا درجہ دلوا کر میلہ لوٹ لیا

 


حلقہ پی پی 21 میں شامل تحصیل چوآسیدن شاہ کے چار قصبات ڈنڈوت،دوالمیال،منہالہ اور وہالی کے علاؤہ تحصیل چکوال کے بھی چار قصبات کھوکھرزیر،ڈھوڈہ،چک باقر شاہ اورچک ملوک کو ماڈل ویلج  کا درجہ حاصل ہوگا 


ماڈل ویلجز کو حقیقی ماڈل بنانے کیلئے حکومت پنجاب کی ٹیموں نے ہر قصبہ کا تفصیلی سروے شروع کردیا،صوبائی حکومت کی جانب سے بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،واٹرسپلائی،سیوریج،سثریٹ لائٹس سمیت متعدد سہولیات شامل


حلقہ کی ترقی میری سیاست کا اوڑھنا بچھونا ہے،دوستوں کی مشاورت سے بڑے قصبات کو ماڈل ویلجز میں شامل کروایا تاکہ عوامی محرومیاں کم کی جاسکیں۔ملک تنویر اسلم اعوان


چوآسیدن شاہ(برہان غنی راجہ)حلقہ پی پی 21سے مسلسل 5مرتبہ ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے شہنشاہ تعمیرات ملک تنویر اسلم اعوان نے حلقہ کے 8قصبات کو ماڈل ویلج قرار دلوا کر پسماندہ علاقوں میں جدید سہولیات کی فراہمی کی بنیاد رکھ دی،ممبر پنجاب اسمبلی ملک تنویر اسلم کی درخواست پر صوبائی حکومت نے وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر حلقہ کی تحصیل چوآسیدن شاہ کے قصبات ڈنڈوت،دوالمیال،وہالی اور منہالہ جبکہ تحصیل چکوال کے قصبات کھوکھر زیر،ڈھوڈہ،چک باقر شاہ اورچک ملوک کوماڈل ویلج کادرجہ دے دیا گیا ہے جبکہ ان قصبات میں جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے سروے ٹیموں نے کام شروع کردیا ہے ذرائع کیمطابق ماڈل قصبات میں واٹر سپلائی کی جدیدسہولیات،انفراسٹرکچر کی تعمیر،سٹریٹ لائٹس کی تنصیب شامل ہیں اس حوالہ سے ملک تنویر اسلم کا کہنا کہ سیاست کی شروعات سے آج تک حلقہ کی ترقی اور محروم عوام کو سہولیات کی فراہمی منشور کا حصہ ہےحلقہ کیلئے 8قصبات کو ماڈل قرار دینے پر میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر کا مشکور ہوں جنہوں نے ہماری درخواست پر احکامات کئے،انہوں نے کہا کہ میرے دوست میرا سرمایہ ہیں اور ان کی مشاورت سے کئے جانے والے کام ہمیشہ پایہ تکمیل تک پہنچائے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.