چوآسیدن شاہ!بین المسالک ہم آہنگی،عوامی تحریک کی جانب سے مبلغ فقہ جعفریہ کیلئے کتاب کا تحفہ

 


سید ابرارحسین شاہ کو ڈاکٹر طاہر القادری کی کتاب"القول المتین فی امر  یزید لعین" پیش کی گئی 


چوآسیدن شاہ(برہان غنی راجہ)پاکستان عوامی تحریک تحصیل چوآسیدن شاہ کے وفد کی معروف شیعہ عالم اور مبلغ سماجی وسیاسی شخصیت سید ابرار حسین شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات،عوامی تحریک کےوفد نے سید ابرار شاہ کو ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی کتاب "القول المتین فی امر  یزید لعین"کا تحفہ پیش کیا ۔ جس پر سیدابرار شاہ نے وفد کو دعاؤں اور محبتوں سے نوازا اور امت مسلمہ کے اتحاد ومحبت کے لیے پاکستان عوامی تحریک کے کام کو سراہا اور اتحاد امت کے لیے دعا کی،پاکستان عوامی تحریک کے وفد میں پیر ساجد حسین ہاشمی،راجہ محمد سعید،ملک عاطف سہیل،چوہدری محمدشفیق ،ملک محمد الفت اور دیگر  شامل تھے کتاب کا تحفہ بین المسالک ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے اور اسلام وحدود شریعت کیلئے سب مسالک کو مل کر کام کرنے کا پیغام بھی ہے

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.