چوآسیدن شاہ!ڈنڈوت کا اعزاز،سیکرٹری یونین کونسل ڈنڈوت راجہ عدنان نذیر ضلع کےبہترین سیکرٹری قرار

 


بہترین کارکردگی پر راجہ عدنان نذیر کیلئے محکمہ کی جانب سےکارکردگی سرٹیفکیٹ بمعہ رقم  ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راولپنڈی ڈویژن سید سبطین کاظمی نے فراہم کیا 


ضلع کونسل ہال میں منعقدہ ضلع بھر کے سیکرٹری یونین کونسل کی تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر فاروق احمد کھارا اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے دیگر افسران بھی موجود تھے،احباب کی مبارک باد


چوآسیدن شاہ(برہان غنی راجہ)حال ہی میں ماڈل قصبہ بننے والے ڈنڈوت کےسیکرٹری یونین کونسل راجہ عدنان نذیرجنجوعہ ڈنڈوت کو ضلع بھر میں بہترین ریکارڈ منظم کرنے اور دفترکی تزئین وآرائش سمیت محکمانہ ڈیوٹیاں بروقت سرانجام دینے پر ضلع بھرکا سیکرٹری یونین کونسل قرار دیا گیا،شاندار  کارکردگی پرسیدسبطین عابد کاظمی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راولپنڈی ڈویژن،ڈاکٹر فاروق احمد کھاراڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چکوال ودیگرافسران لوکل گورنمنٹ نےانہیں محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سےحسن کارکردگی انعام سرٹیفکیٹ آف ایپریسی ایشن بمعہ کیش پرائز سے نوازا اور ان کی کاکردگی کی بھرپور تعریف کی،محکمہ کی جانب سے ان کی خدمات کو تسلیم کرنے اور انعام سےنوازےجانےپرکولیگزاور دوست احباب نے راجہ عدنان نذیر کومبارک باد پیش کی ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.