چوآسیدن شاہ!مریم نواز کلینک آن ویل،ہزاروں مریض مستفید
مستند ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی زیر نگرانی"صحت کی دستک آپ کی دہلیز پر"پروگرام تحصیل بھر میں کامیابی سے جاری
23جون سے تاحال تحصیل بھر کے 2ہزار سے زائد مریض چیک اپ کرواچکے،الٹراساؤنڈ،لیبارٹری ٹیسٹ اور مفت ادویات کی سہولت موجود
چوآسیدن شاہ(برہان غنی راجہ)صوبائی حکومت کے پروگرام"صحت کی دستک آپ کی دہلیز پر"تحصیل بھر میں کامیابی سے جاری،مستند ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف کیساتھ مریم نواز کلینک آن ویلز کی گاڑی گلی محلہ جات میں جاکر مریضوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے لگے جس سے علاقائی عوام نے پروگرام کی افادیت پر اطمینان اور اسے مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے،کلینک آن ویل کے ڈاکٹرز سے چیک اپ کروانے والی خواتین کا کہنا تھا کہ دوردراز ہسپتالوں میں جانے کیلئے کرایہ نہ ہونا اور ٹرانسپورٹ کا بروقت نہ ملنا بڑے مسائل تھے جو وزیر اعلیٰ نے حل کردئیے انہوں نے بتایا کہ ہماری حاملہ بہنوں اور بیٹیوں کو گھر پر الٹراء ساؤنڈ کی سہولت انقلابی قدم ہے یہاں ٹیسٹ مفت اور ادویات فراہم کی جاتی ہیں جوکہ قابل تعریف ہیں،اس موقع پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا کہنا تھا کہ کلینک آن ویل سے ہمیں لوگوں کے پاس جاکر ان کی بیماریاں دیکھنے اور ان کے حالات جانچنے کا موقع ملتا ہے اور یہاں مکمل میرٹ اور باری پر مریضوں کا معائنہ کررہے ہیں انہوں نھ بتایا کہ تحصیل چوآسیدن شاہ میں 23جون سے شروع ہونے والے اس پروگرام سے تقریباً 2ہزار کے قریب مستفید ہوچکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں