"بابا جانی" مسلم لیگ ملک نذیر نیازی کی ضلع چکوال میں پارٹی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،راجہ مجاہد افسر خان

 


ضلع بھر میں اگرمیاں نواز شریف کا حقیقی ورکر دیکھنا ہوتو بلاشبہ وہ ملک نذیر نیازی کی صورت میں موجود ہے،جو ہر سردوگرم میں پارٹی کے شانہ بشانہ رہے۔معروف سماجی  شخصیت 


سابق ممبر قومی اسمبلی الحاج راجہ افسرخان کے صاحبزادہ نے ضلع چکوال سے لیکر ملک بھر میں پاکستان مسلم لیگ کو وہ پہچان دی جو ان کے والد گرامی نے مرحوم وزیراعظم محمد خان جونیجو کے ساتھ ملکر بنائی تھی۔ملک نذیر نیازی 


راجہ مجاہد افسرکی سماجی خدمات کیساتھ بڑےباپ کے بڑے بیٹے نے بڑے کام کرکے ڈنڈوت اور علاقہ کا نام دنیا بھر میں روشن کیا،عزت افزائی پر ان کا مشکور ہوں۔بزرگ رہنماء مسلم لیگ ن


چوآسیدن شاہ(برہان غنی راجہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے دومخلص قائدین کی ملاقات،معروف سماجی شخصیت راجہ مجاہد افسر خان اور بزرگ سیاسی رہنماء ملک نذیر احمد نیازی نے دوران ملاقات مسلم لیگ کیلئے ایک دوسرے کی خدمات کو سراہا،راجہ مجاہد افسر کا کہنا تھا کہ اس وقت ضلع چکوال میں ملک نذیرنیازی سب سے بزرگ اور پرانے مسلم لیگی رہنماء ہیں جنہوں نے سخت حالات میں بھی میاں نواز شریف کا پرچم تھام کر وفاداری کا حق ادا کیا اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ مسلم لیگ ن کے چکوال میں"بابا جانی" ہیں میں جلد ان کیلئے مسلم لیگ ن کی خصوصی کیپ پر بابا جانی مسلم لیگ لکھوا کر انہیں پیش کروں گا،اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل اور ضلعی صدرمسلم لیگ ن چکوال ملک نذیرنیازی کا کہنا تھا کہ مرحوم ممبر قومی اسمبلی الحاج  راجہ افسر خان کے فرزند نے بڑے باپ کا بیٹا ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے مجھے جو عزت افزائی بخشی وہ میرے لئے اعزاز ہے انہوں نے بتایا کہ جنرل مجید ملک ہون،چوہدری لیاقت علی خان،ملک سلیم اقبال،ملک اسلم سیتھی یا موجودہ قیادت میجر طاہر اقبال،ڈاکٹر قیصر مجید،ملک تنویر اسلم اعوان ان کےشانہ بشانہ پارٹی کیلئے کام کیا مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں نے اپنے قائد میاں نواز شریف کو اپنے کندھوں پر اٹھایامیرا تن من دھن پارٹی کیلئے وقف ہے میری پارٹی سے وابستگی کا والہانہ اظہار آج تک کسی لیڈر نے نہیں کیا لیکن میں راجہ مجاہد افسر کے جذبات ان کر ایک مرتبہ پھرخود جوان محسوس کررہا ہوں انہوں نے میرے لئے جو لقب دیا اسے زندگی بھر نہیں بھولوں گا دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطہ میں رہنے اور پارٹی معاملات پر مشاورت سے چلنےکا فیصلہ بھی کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.