وزیر اعلٰی پنجاب کا دورہ چکوال،ملک تنویر اسلم اعوان حق نمائندگی ادا کرتے دکھائی دئیے
چوآسیدن شاہ!ممبر پنجاب اسمبلی کی تجویز پر وزیر اعلٰی مریم نواز کا جاں بحق اور زخمیوں کیلئے امداد کا اعلان
مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے چوآسیدن شاہ شہر میں تعمیر ہونے والے برساتی نالہ کے باعث شہر کی کاروباری برادری اور مقامی افراد حالیہ بارشوں میں محفوظ رہے۔ملک تنویر اسلم
تھانہ ونہار کو فعال کرنے والے مطالبہ پر مریم نواز شریف نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو دو ہفتہ میں تھانہ کو فعال کرنے کی ہدایات جاری دیں۔عوام کا مسلم لیگ ن کی قیادت سے اظہار تشکر
چوآسیدن شاہ(برہان غنی راجہ)وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کا دورہ چکوال،ڈسٹرکٹ کمپلیکس چکوال میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب ملک تنویر اسلم اعوان نے حلقہ پی پی 21 میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے تمام تر نقصانات سےمتعلق وزیر اعلی پنجاب کو تفصیلات فراہم کرکے حق نمائندگی ادا کردیا،ملک تنویر اسلم اعوان نے وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز سے حالیہ بارشوں میں گھروں کی چھتیں گرنے سے انتقال کر جانیوالے افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو مالی امداد کی تجویز دی جس پر وزیر اعلٰی پنجاب نے جاں بحق افراد کے ورثاء کیلئے 10لاکھ جبکہ زخمیوں کو فی کس پانچ لاکھ رویے ادا کرنے اور دیگر نقصان کا ازالہ کرنے کا اعلان کیا اور حکومت پنجاب کی جانب سے سیلاب متاثرین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی،ملک تنویر اسلم اعوان نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے تحصیل کلرکہار کے علاقہ ونہار میں قائم تھانہ ونہار کو فی الفور فنکشنل کرنے کا مطالبہ بھی کیا جسے وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے فوری منظور کرتے ہوئے ڈی پی او چکوال احمد محی الدین کو احکامات جاری کئے کہ تھانہ ونہار کو فی الفور فنکشنل کیا جائے جس پر ڈی پی او چکوال نے آمدہ دو ہفتوں میں تھانہ فنکشنل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی،"ملک تنویر اسلم اعوان نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو مسلم لیگ ن کے چوآسیدن شاہ میں نالہ پروجیکٹ متعلق تفصیل بتاتے کہا کہ چوآسیدن شاہ شہر میں ہماری جماعت کے اس پروجیکٹ کے باعث شہر بڑی تباہی سے بچ گیا جس پر تحصیل چوآسیدن شاہ کے لوگ آج ہماری حکومت کے متعرف دکھائی دیتے ہیں،اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے حلقہ پی پی 21 میں ملک تنویر اسلم اعوان کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ملک تنویر اسلم اعوان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

کوئی تبصرے نہیں