چکوال سے روزنامہ "دنیا" کے ڈسٹرکٹ رپورٹر مسعود کہوٹ حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کر گئے
ڈھڈیال(نامہ نگارخصوصی) چکوال سے روزنامہ "دنیا" کے ڈسٹرکٹ رپورٹر مسعود کہوٹ حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کر گئے۔ انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں شاہ زین العابدین قبرستان چکوڑہ میں سپرد خاک کر دیا گیا. نماز جنازہ میں صحافیوں، وکلاء، سیاسی و سماجی شخصیات ، نمبرداران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈھڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر ظہیر احمد خان یوسفی، جنرل سیکرٹری ریاض بٹ اور دیگر عہدیداروں نے مسعود کہوٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں